عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیےسیکریٹری داخلہ سندھ کوخط موصول

جمعرات 8 جنوری 2015 11:33

عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیےسیکریٹری داخلہ سندھ کوخط موصول

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) لیاری گینگ وار کے دوران کراچی سے بیرون ملک جانے والے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے وفاقی وزرات داخلہ نے سیکریٹری داخلہ سندھ کوخط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیربلوچ کو وطن واپس لانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے خط لکھا ہے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کو تمام دستاویز فوری طور پر مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عزیربلوچ کی حوالگی کے لیے خصوصی ٹیم یو اے ای روانہ ہوگی۔۔۔ ٹیم کی روانگی سے پہلے تمام دستاویزات مکمل کرکے امارات بھیجی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :