مسجد یا مدرسے دہشتگردی کے ذمہ دار نہیں ہیں، سراج الحق

جمعرات 8 جنوری 2015 11:39

مسجد یا مدرسے دہشتگردی کے ذمہ دار نہیں ہیں، سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)لاہور میں سابق امیرقاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد یا مدرسے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مذہب کے خلاف اعلان جنگ کر کے حکمران صرف امریکہ کو خوش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اوردہشتگردوں ، دونوں نے مذہب کو الزام دے دیا ہے جبکہ لسانی بنیاد پر ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی وحدت نہ ہوئی تو ایٹم بم بھی ملک کو تباہی سے نہیں بچا سکے گا۔ سراج الحق نے اس بات کی وضاحت کی کہ حکومت نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ مدرسوں کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔