ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 12جنوری سے شروع ہوگا

جمعرات 8 جنوری 2015 12:00

ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 12جنوری سے مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق تربیتی کیمپ میں پانچ جونیئر اور چھ سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا اور انہیں قومی کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔

ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 28جنوری سے 2فروری تک ملائیشیا میں کھیلی جائیگی ۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی 26فروری کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :