ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں پسند، نا پسند کا عنصر نظر آرہا ہے‘ عبد القادر

جمعرات 8 جنوری 2015 12:01

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں پسند، نا پسند کا عنصر نظر آرہا ہے‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سابق چیف سلیکٹر عبدا لقادر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ میں پسند اور نا پسند کا عنصر نظر آرہا ہے،نوجوان سہیل خان اور احسان عادل کا انتخاب سمجھ سے بالا تر ہے، اسد شفیق کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی تاہم دولیگ اسپنرز کو نمائندگی دینا اچھا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ سہیل خان اور احسان عادل کی شرکت نے چونکا دیا ہے اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں پسند اور نا پسند کا عنصر واضح ہے ۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق اور انور علی میچ وننگ کھلاڑی ہیں انہیں نظر انداز کیا گیا ۔