پیرس‘میگزین کے دفترپرحملے میں ملوث بھائیوں کے خاکے جاری

جمعرات 8 جنوری 2015 12:19

پیرس‘میگزین کے دفترپرحملے میں ملوث بھائیوں کے خاکے جاری

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)فرنچ پولیس نے میگزین کے دفتر پر حملے میں ملوث 2 بھائیوں کے خاکے جاری کردیئے ہیں۔ دونوں بھائی فرانسیس شہری ہے ، تیسرے حملہ آور کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق یمنی دہشت گرد گروپ سے ہے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا نام سعید کوشی اور شریف کوشی ہیں، جن کا آبائی وطن الجزائر ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق تیسرے حملہ آور کا نام حامد مراد ہے، جس کی شہریت پولیس نے تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔