پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 8 جنوری 2015 12:24

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کی 18ویں برسی کل منائی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کی 18ویں برسی کل جمعہ کو منائی جائیگی۔ اس دن کی مناسبت سے انکے اہلخانہ کی طرف سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائیگا ۔ سلطان محمد المعروف سلطان راہی 1938 ء میں بھار ت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے اور پیدائش کے بعد انکا خاندان قیام پاکستان کے وقت پاکستان منتقل ہوگیا ۔

سلطان راہی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1956ء میں فلم ”باغی “سے کیا۔ انہوں نے کیرئیر کے آغاز میں متعدد فلموں میں ثانوی کردار اداکیے تاہم اپنی محنت اورصلاحیتوں کی بدولت انہوں نے 15برس تک پاکستان فلم انڈسٹر ی پرراج کیا ۔ان کی پہلی جوڑی آسیہ ،دوسری انجمن اور آخری صائمہ کے ساتھ بنی ۔

(جاری ہے)

سلطان راہی نے 700سے زائد فلموں میں کام کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا اور انہیں بہترین کارکردگی پر 160ایوارڈ زسے نوازاگیا ۔

ان کی یادگا ر فلموں میں مولاجٹ ،شیرخان ،سالاصاحب ،چن وریام ،اتھراپتر ،وحشی جٹ ،شعلے ،آخری جنگ ،ظلم دا بدلہ ،اتھر ا پتر ،چن وریام ،جرنیل سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔سلطان راہی کو 9جنوری 1996ء کو اسلا م آباد سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ قتل کے وقت بھی ان کی 54فلمیں زیر تکمیل تھیں۔ سلطان راہی کا قتل پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوا اور ان کی کمی آج تک پوری نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :