فلم میں اچھے کردارکی آفرہوئی تو سکرپٹ پڑھنے کے بعد غور کرونگی ‘ نتاشہ علی

جمعرات 8 جنوری 2015 12:31

فلم میں اچھے کردارکی آفرہوئی تو سکرپٹ پڑھنے کے بعد غور کرونگی ‘ نتاشہ ..

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبول اداکارہ و ماڈل نتاشہ علی نے کہا ہے کہ قدرتی حسن خدا کی بڑی نعمت ہے انسان کو خدا کی دین پر راضی رہنا چاہیے ، میں ذاتی طور پر کاسمیٹک سرجری کے سخت خلاف ہوں میری ساتھی اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجری کراوئی ہیں مگر میں اس کو اچھا عمل نہیں سمجھتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری ساتھی فنکارائیں محسوس کرتی ہیں کہ زیادہ عمر بتانے سے شاید انہیں کام ملنے میں دشواری ہو۔ مجھے فلموں میں معتدد با ر آئٹم سونگ کی بے شمار آفرز ہوئی مگر میں نے ہربار انکار کردیا ۔ کیونکہ میں خود کو صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا چاہتی ہوں فلم میں اگر اچھے کردارکی آفرہوئی تو سکرپٹ پڑھنے کے بعد غور کرونگی ۔

متعلقہ عنوان :