کسی خان کے ساتھ کام کر کے غائب نہیں ہونا چاہتی، بپاشاباسو

جمعرات 8 جنوری 2015 12:36

کسی خان کے ساتھ کام کر کے غائب نہیں ہونا چاہتی، بپاشاباسو

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) اداکارہ بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں قدم رکھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم انھیں بالی ووڈ کے ٹاپ تین خان یعنی عامر، شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع تقریباً نہ ہونے کے برابر ملا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی آنے والی فلم ’الون‘ کے سلسلے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس سوال پر قدرے ناراض ہوتے ہوئے بپاشا نے کہا ”میں نے کبھی بڑے اسٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔

کئی اداکارائیں ہیں جنھوں نے عامر، سلمان یا شاہ رخ کے ساتھ ایک دو فلمیں کیں اور غائب ہو گئیں۔ دوسری طرف بپاشا باسو نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ بھی منائی۔ اپنی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر بپاشا باسو نے فلم ”الون “ کی تشہیری تقریب کے دوران ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور اور دیگر کے ساتھ کیک کاٹا۔