ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے:وہاب ریاض

جمعرات 8 جنوری 2015 13:09

ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے:وہاب ریاض

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ اگر ورلڈ کپ میں موقع ملا تو بھارت کے خلاف موہالی جیسی کارکردگی دہرائیں گے مگر اس بار میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کا مزید کہنا ہے کہ اگر بھارتی بیٹس مین چھکےمارناجانتےہیں توہم چھکے چھڑانا بھی جانتے ہیں، بھارت کےخلاف پہلامیچ اہم ہے،جوخواب ٹوٹاتھااس کی تعبیرحاصل کرناچاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ وسیم اکرم جیسی کارکردگی پیش کروں، ورلڈکپ کے میچوں میں صرف رفتار پر ہی انحصار نہیں کریں گے، یارکر اور باؤنسر بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :