سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کر دی گئی

جمعرات 8 جنوری 2015 14:23

سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کر دی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی تعداد سات تھی اور وہ سکول میں صبح دس بجے داخل ہوئے تھے۔ آرمی سکول کے آڈیٹوریم، کلاس رومز اور اکیڈمک بلاک کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک سو اکتالیس افراد جاں بحق اور ایک سو اڑتالیس افراد زخمی ہوئے ،رپورٹ میں دہشتگردوں کے چار گروپوں کی تفصیل بھی شامل کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سات حملہ آوروں کو شین درنگ مرکز باڑہ خیبر ایجنسی میں تربیت دی گئی ۔


پشاور میں آرمی سکول پر حملے کے واقع نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھائی ہیں تاہم اداروں کی سکیورٹی سے متعلق حکومت کے احکامات بجا لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،

متعلقہ عنوان :