مشرف غداری کیس ، خصوصی عدالت نے کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی
جمعرات 8 جنوری 2015 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے صرف پرویز مشرف کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس فیصل عرب نے ریما رکس دیتے ہو ئے کہا کہ ہمارے نزدیک تین نومبر کا اقدام انفرادی نہیں تھا۔ پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے صرف پرویز مشرف کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کی استغاثہ کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خصوصی عدالت کا اکیس نومبر کو تین افراد کو شریک ملزم ٹھہرانے کا فیصلہ کسی بھی جگہ پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ خصوصی عدالت شوکت عزیز ، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کو شریک ملزم بنانے کا کہہ چکی ہے۔ وفاقی حکومت کی رضا مندی سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے خلاف حکم امتناعی جاری کیا۔(جاری ہے)
اس پر وکیل استغاثہ طارق حسن نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو صرف شریک ملزمان سے متعلق کارروائی سے روکا ہے ، خصوصی عدالت پرویز مشرف کیخلاف کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔
خصوصی عدالت کے جج فیصل عرب نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا مواد بتاتا ہے کہ تین نومبر کے اقدام میں ایک سے زائد لوگ شریک تھے۔ پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت سترہ فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.