سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات مارچ کے وسط میں ہونگے

جمعرات 8 جنوری 2015 14:45

سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات مارچ کے وسط میں ہونگے

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات مارچ کے وسط میں ہونگے‘ سینٹ کے انتخابات کیلئے شیڈول فروری کے مہینہ میں جاری کردیا جائیگا چیئرمین سینٹ سید نئیر حسین بخاری سمیت پی پی پی کے 21‘ ن لیگ کے 8‘ اے این پی کے 6‘ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے 3-3 ‘ بی این پی عوامی کے 2‘ نیشنل پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کا 1-1 اور 6 آزاد سینیٹرز کے علاوہ فاٹا کے 4‘ اقلیت اور وفاقی دارالحکومت کی 2-2 نشستوں پر نئے سینیٹرز کا انتخاب ہوگا‘سینٹ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ہونیوالے سینیٹرز میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان سینیٹرز شامل ہیں اس کے علاوہ اس سال 2 مینارٹیز کے سینیٹرز بھی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ریٹائرڈ ہونیوالے سینیٹرز میں عباس خان آفریدی، عبدالحسیب ، عبدالنبی بنگش، عبدالرؤف، عدنان خان، افراسیاب خان خٹک، الماس پروین، بابر خان غوری، بیگم نجمہ حمید، چوہدری جعفر اقبال گجر، ڈاکٹر جہانگیر بدر، انجنیئر ملک رشید احمد، ہمایوں مندو خیل، فرح عاقل، فرحت عباس، فاروق ایچ نائیک، گل محمد لاٹ، گلزار احمدخان، حاجی غلام علی، حاجی خان آفریدی، حاجی محمد عدیل، اسلام الدین شیخ، کلثوم پروین، حاصل خان بزنجو، میر محمد علی رند، میر محمد یوسف بدینی، مولانا عبدالغفوری حیدری، مولا بخش چانڈیو، محمد ادریس خان صافی، محمد اعظم خان، محمد زاہد خان، مشاہد اللہ خان، نوابزادہ اکبر مگسی، پروفیسر ساجد میر، راجہ محمد ظفر الحق، صابر علی بلوچ، سعیدہ اقبال، سلیم ایچ مانڈیوالہ، سردار علی خان، سردار محمد یعقوب ناصر، شیرآلہ ملک، ثریا میر الدین، فیصل رضا عابدی، سید نئیر حسین بخاری، سید ظفر علی شاہ، سیدہ صغریٰ امام، وقار احمد خان، منیارٹیز کے کامران مائیکل، ہیمن داس، ہری رام، امر جیت سنگھ شامل ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مینارٹیز کے سینیٹر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے تھے‘ اس بار سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت بڑھ جائیگی۔