سکھر،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ایک دن میں3 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

جمعرات 8 جنوری 2015 14:45

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سکھرمیں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ایک ہی دن میں غریب آباد سکھرسے تین موٹرسائیکلیں چوری، شہریوں میں خوف و ہراس پولیس موٹرسائیکل چوروں کیخلاف ایکشن لینے کیلئے گریزاں تفصیلات کے مطابق سکھرمیں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا روزانہ موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں بدھ کے روز اے سیکشن تھانے کی حدود غریب آباد سکھرسے نمرا اپارٹمنٹ سے نامعلوم چور محمد دادواور حامد علی کی تین موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سکھرپولیس موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ایس ایس پی سکھرموٹرسائیکل چوروں کیخلاف ایکشن لیں اور چوری ہونیوالی موٹرسائیکل برآمد کرائی جائیں۔