پیرس میں قتل عام کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،سعودی عرب

جمعرات 8 جنوری 2015 15:05

پیرس میں قتل عام کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،سعودی عرب

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ بدھ کو فرانسیسی طنزیہ ہفت روزہ میں 12افراد کے قتل عام کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک نامعلوم سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سلطنت سعودی عرب نے چارلی ہیبڈو میگزین پر دہشت گردی کے حملے کا انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع نے دہشت گردی کے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی جس کا اسلا م کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ عینی شاہدوں نے حملہ کرنے کے دوران مسلح افراد کو یہ چلاتے ہوئے سنا کہ ہم نے ”نبی کا بدلہ “ لے لیا ہے اور ”اللہ اکبر“(خدا سب سے بڑا ہے)۔چارلی ہیبڈو نے حضرت محمد کے متنازعہ کارٹونز شائع کئے جن کی 622میں مکہ سے مدینہ ہجرت سے اسلامی دور کا آغاز ہوا ۔فرانس اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :