وزیر اعظم سے بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی دوسرے روز بھی ملاقات ‘ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 8 جنوری 2015 16:32

وزیر اعظم سے بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی دوسرے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)وزیراعظم محمد نواز شریف سے بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے جمعرات کو یہاں ایک اور ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے دورے کی دعوت اور شاندار مہمان نوازی پر بحرین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پاکستان میں ان کی اسی طرح کی مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔ شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے عوام مشترکہ عقیدے اوراقدار کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، وفود کے تبادلے ایک دوسرے کومزید قریب لائیں گے۔