لاہور کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں دلخراش واقعہ

جمعرات 8 جنوری 2015 16:48

لاہور کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں دلخراش واقعہ

رپورٹ(محمد رضا سید، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) چھ سالہ ایمان سے میری پہلی اور آخری ملاقات آج سے تین روز پہلے ہوئی۔ اس وقت وہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ تمام تر امیدیں اس کی بے ترتیب سانسوں کے ساتھ اٹکی ہوئی تھیں۔ کبھی کبھار وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو ہلاتی تھی اور شاید کروٹ بدلنے کی کوشش کرتی تھی۔

اسی حرکت کے سبب امیدوں کے دیے ٹمٹما تے رہے ۔ مگر پھر یہ سب کچھ ختم ہو گیا اور وہ گزشتہ رات وہ اس دنیا کے سفر کو ادھور ا چھوڑ کر اگلی منزلو ں کو روانہ ہو گئی۔ اور اپنے والدین اور چاہنے والوں کو ایسا زخم دے گئی جو شاید کبھی مندمل نہ ہو سکے۔
گلبر گ کے قریباً وسط میں حسین چوک کے پاس زنوا شاپنگ مال(Xinhua Shopping Mall) واقع ہے ۔

(جاری ہے)

یہ شاپنگ مال کئی سال پہلے تعمیر ہوا تھا اور روزانہ لاکھو ں کڑوروں کا کاروبار کرتا ہے۔

زیریں منزل یعنی بیسمنٹ کو ملا کر اس کی کل پانچ منزلیں ہیں جن میں سے چار مننزلیں استعمال میں ہیں ۔ تمام منزلوں میں برقی زینے موجود ہیں ۔ برقی زینوں اور ساتھ کی دیوار کے درمیان قریباً د و اڑھائی فٹ کا فاصلہ ہے جسے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس جگہ پر ایک بڑ ے سائز کا گملا رکھ دیا گیا ہے اور وہ بھی شاید صفائی کی غرض سے اپنی جگہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

رنگوں اور شیشے کی چمک سے یہاں ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے کہ اچھے بھلے انسان کو بھی یہ فاصلہ نظر نہیں آتا۔ اور ایمان کے قد سے دیکھیں تو یہ اندھا کنوا ں فرش کا حصہ ہی معلوم ہو گا ۔ اسی اندھے کنوے میں اس نے پاؤں رکھ دیا اور اردگر کی دیواروں سے ٹکراتی ہوئی چارمنزلوں سے نیچے فرش پر گری۔ اور آج وہ اپنے بھائی ماں باپ اور سب کو چھوڑ کر ابدی نیند سو گئی۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ وہ سارا دن اس واقعے پر آنسو بہاتا رہا اس کا خیال تھا کہ شاید وہ اس حادثے کو بچا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :