Live Updates

عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون زویا کپتان سے ناراض ہوگئیں

جمعرات 8 جنوری 2015 17:20

عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون زویا کپتان سے ناراض ہوگئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) عمران خان اکیلے ہی تنہا انقلاب برپا کر گئے لیکن انقلاب کے قافلے کا حصہ بننے والی شائق عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی تصدیق ہونے کے بعد مایوس ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلسل شریک ہونے والی کارکن زویا علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے دھرنے کے دوران عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب عمران خان کی شادی پر شدید مایوس ہیں اورانہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب کبھی پی ٹی آئی کے ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی اور اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں۔

زویا نے لکھا کہ میں دعا کرتی رہی کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں صرف مزاق پر مبنی ہوں لیکن درحقیقت وہ سچ ثابت ہوئیں اور بالاخر عمران خان نے ریحام سے شادی کرلی اس لئے عمران خان کی شادی پر دل شکستہ ہوگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :