سعودیہ کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے :شاہ عبداللہ

جمعرات 8 جنوری 2015 17:46

سعودیہ کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے :شاہ عبداللہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) کسی بھی بیرونی یا اندرونی دشمن کو سعودی عرب می سلامتی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے صحت یابی کے بعد اپنے بیان میں قومی وحدت کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اندرونی اور بیرونی دشمن کو سعودی عرب کی قومی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور سعودی عرب بھی دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما رہے گا۔

متعلقہ عنوان :