Live Updates

اداکارہ ’میرا‘ کی طرف سے عمران خان کو شادی کی مبارکباد

جمعرات 8 جنوری 2015 17:58

اداکارہ ’میرا‘ کی طرف سے عمران خان کو شادی کی مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) عمران خان کو کچھ عرصہ قبل ہی شادی کی پیشکش کرنے والی اداکارہ میرا نے بھی بالآخر عمران خان کو ریحام سے شادی پر مبارکباد دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادی دھرنے سے خطاب کے دوران جب کپتان نے اعلان کیا کہ وہ نیا پاکستان اس لئے بنانا چاپتے ہیں کہ شادی کر لیں تو اس کے بعد فوری طور نہ صرف اداکارہ میرا نے انہیں شادی کی آفر کی بلکہ وہ مسلسل اپنی اس پیشکش پر مصر بھی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اور عمران خان کی بھی شادی ہو سکتی ہے اور مجھے تو خان صاحب پسند بھی ہیں۔ تاہم اب جبکہ عمران خان کی شادی نیوز اینکر ریحام خان کیساتھ ہو چکی ہے تو اداکارہ میرا نے بھی انہیں شادی کی مباکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :