Live Updates

عمران خان کی شادی کے بعد ناراض بہنوں کو منانے کی کوشش، ناکام رہے

جمعرات 8 جنوری 2015 18:33

عمران خان کی شادی کے بعد ناراض بہنوں کو منانے کی کوشش، ناکام رہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ریحام خان سے شادی کے بعد اپنی ناراض بہنوں کو منانے کی کوشش کی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سب سے بڑی بہن علیمہ خان کو فون کر کے ریحام خان سے شادی کے متعلق باقاعدہ طور پربتایا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ عمران خان کی تمام چار بہنوں نے ان کیلئے خاندان میں سے ہی کوئی خاتون پسند کر رکھی تھی اور وہ ریحام خان سے شادی کے سخت خلاف تھیں تاہم جب عمران خان نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے ریحام خان سے شادی کر لی ہے تو تمام بہنیں سب سے بڑی بہن علیمہ خان کے گھر پر موجود ہیں اور ان کی طرف شدید ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل جب عمران خان اور ریحام کی شادی کی خبریں جب برطانوی میڈیا کی زینت بنی تھیں تو علیمہ خان کی طرف سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ عمران خان کی کسی اچھی خاتون سے شادی کی حمایت کریں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :