Live Updates

عمران خان سوشل میڈیا پر چھائے رہے،شیخ رشید کو بھی شادی کے مشورے

جمعرات 8 جنوری 2015 19:01

عمران خان سوشل میڈیا پر چھائے رہے،شیخ رشید کو بھی شادی کے مشورے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نکاح کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر چھائے رہے ، پی ٹی آئی کے کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد جبکہ مخالف سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز اسے اپنے انداز میں پیش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان اور ریحام خان کے نکاح کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر صرف عمران خان کی شادی پر تبصرے ہوتے رہے اورنکاح کی تصاویر شیئر کی جاتی رہیں ۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شیخ رشید کو بھی شادی کر لینے کا مشورے دئیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات