دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن 18جنوری سے پہلے بنا دیں گے:احسن اقبال

جمعرات 8 جنوری 2015 19:11

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن 18جنوری سے پہلے بنا دیں گے:احسن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن 18جنوری سے پہلے ہی قائم کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان شادی کے بعد اپنا ہنی مون ڈی چوک میں کھڑے کسی کنٹینر پر منائیں۔ واضح رہے عمران خان نے حکومت کو 18 جنوری تک عدالتی کمیشن کے قیام کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :