Live Updates

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار اور مبارک باد

جمعرات 8 جنوری 2015 19:19

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار اور مبارک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی شادی کے موقع پر ان کی ناراض بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی کی خوشی زیادہ عزیز ہے اور ہم دل کی گہرائیوں سے عمران خان کو ان کی شادی کی مبارک باد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائی عمران خان کے لیے لمبی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے دعا گو ہیں جبکہ دونوں اطراف سے ابھی تک ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے علیمہ خان سمیت عمران خان کی باقی بہنیں بھی ان کی شادی کی مخالف تھیں اور اسی لیے انہوں نے شادی میں شرکت بھی نہیں کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :