ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی تشویشناک ،دونوں ممالک اشتعال انگیزی سے باز رہیں،چینی وزارت خارجہ

جمعرات 8 جنوری 2015 21:17

ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی تشویشناک ،دونوں ممالک اشتعال انگیزی سے ..

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی تشویشناک ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مذاکرات اور مشاورت سے صورتحال کو کنٹرول کرینگی انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن واستحکام کیلئے ان دونوں ممالک کے درمیان امن کا قیام انتہائی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :