ہیلتھ کمیشن نے صوبہ بھرمیں” جعلی ڈاکٹروں“ کو ٹیکہ لگانے کی تیاری کر لی،ارکان اسمبلی کی متعدد بار شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لینے کی ہدایات دیں،اسمبلی میں بھی بل پیش کیا جائے گا
جمعرات 8 جنوری 2015 21:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) صوبائی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ”ہیلتھ کمیشن “کے ذریعے صوبہ بھر میں غیر معیاری نجی میڈیکل کالجز اور ہسپتالوں کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ صوبہ بھر میں مختلف پرائیویٹ نجی میڈیکل کالجز میں بھاری فیسوں کے باوجود میڈیکل کی تعلیم کا معیار انتہائی پست ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کی شکایات ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آئندہ جعلی ڈاکٹرز اور غیر معیاری نجی میڈیکل کالجز اور لوٹ مار کرنیوالے پرائیویٹ ہسپتالوں کیخلاف ہیلتھ کمیشن کے ذریعے کاروائی عمل میں لائیں جس کیلئے جلد اسمبلی میں بھی بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.