نسل اور قومیت کے نام پر اسلحہ اٹھانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائیں: فضل الرحمان

جمعرات 8 جنوری 2015 21:53

نسل اور قومیت کے نام پر اسلحہ اٹھانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نسل اور قومیت کے نام پر اسلحہ اٹھانے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، نسل اور قومیت کے نام پر اسلحہ اٹھانے والوں مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مدارس کے فنڈز کا آڈٹ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :