سراج الحق کی جمعہ کو قوم سے نمازاستسقا کی اپیل

جمعرات 8 جنوری 2015 22:06

سراج الحق کی جمعہ کو قوم سے نمازاستسقا کی اپیل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) امیر جماعت ا سلامی پاکستان سراج الحق نے قوم سے جمعہ کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں بارش کی دعا کی جائے۔

(جاری ہے)

علمائے کرام خطابات جمعہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کرائیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ ملک میں بدترین خشک سالی کے خاتمے کے لیے قوم اللہ تعالیٰ سے رجوع اور توبہ و استغفار کرے ۔

متعلقہ عنوان :