انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح پر جا پہنچا

جمعرات 8 جنوری 2015 23:14

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر101روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100.78روپے سے کم ہو کر100.75روپے اور قیمت فروخت 100.83روپے سے کم ہو کر100.80روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 100.70روپے سے بڑھ کر100.80روپے اور قیمت فروخت 100.90روپے سے بڑھ کر101روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید119روپے سے کم ہو کر118.75روپے اور قیمت فروخت 119.25روپے سے کم ہو کر119روپے ہو گئی جبکہ1.25روپے کی ریکارڈ کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 152روپے سے کم ہو کر150.75روپے اور قیمت فروخت 152.25روپے سے کم ہو کر151روپے پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب2،2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.60روپے سے بڑھ کر27.62روپے اور قیمت فروخت 26.90روپے سے بڑھ کر26.92روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :