بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے :وزیر اعظم

جمعہ 9 جنوری 2015 14:27

بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے :وزیر اعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے ، کہتے ہیں گرمیوں تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ساتواں اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا طویل مدتی منصوبوں کے ذریعے لوڈشیڈنگ کم اور سستی بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کی ترجیح کم مدت میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع بھی استعمال کیے جائیں ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وفاقی وزرا اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، خواجہ آصف اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :