ایف سی پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔

جمعہ 9 جنوری 2015 16:39

ایف سی پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔

گوادر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نا معلوم شر پسندوں نے سنت سر روڈ پر فرنٹئر کور قافلے پر حملہ کیا، حملہ فوری اور شدید نوعیت کا تھا جس میں تین اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پانچ اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری کو سنت سر روڈ پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :