ننکانہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد گرفتار، ساتھی حرکت المجاہدین کے تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب،

دہشت گرد ی کا منصوبہ تیار کررہے تھے ساتھی بھی جلد گرفتار کرلیں گے کامران یوسف DPOننکانہ کی گفتگو

جمعہ 9 جنوری 2015 20:31

ننکانہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد گرفتار، ساتھی حرکت ..

ننکانہ صاحب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ننکانہ کے گاؤں چک نمبر 8سے پولیس صدر ننکانہ نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد نعیم خان اور زاہد کو بھاری اسلحہ اور جہادی لٹریچر سمیت پکڑ لیا جبکہ دوسری کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے تین مبینہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ڈی پی او ننکانہ کامران یوسف نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مبینہ دہشت گرد جو فرار ہوئے ہیں ان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ تیار کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :