سری دیوی بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے ایک بار پھر تیار ہوگئیں

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:28

سری دیوی بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے ایک بار پھر تیار ہوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی ایک بار پھر بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہوگئی۔ 80 کی دہائی میں اپنے مختلف انداز اور اداؤں سے فلم بینوں کے دل جیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور کی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بونی کپور کا کہنا ہے کہ بحیثیت فلمساز انہوں نے اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا موضوع خواتین سے متعلق ہے اور اس میں سری دیوی کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ واضح رہے سری دیوی نے 1996 میں بونی کپور سے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2012 میں انہوں نے ’انگلش وِنگلش‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے ایک بار پھر اپنے ا?پ کو منوایا تھا۔

سری دیوی بالی ووڈ میں دھوم مچانے کیلئے ایک بار پھر تیار ہوگئیں