بالی ووڈ سٹار ریتک روشن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:36

بالی ووڈ سٹار ریتک روشن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔ لاکھوں مداحوں کے دلوں پرراج کرنیوالے بالی ووڈ اداکار ریتک روشن 10 جنوری کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ”Aasha“میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بالی ووڈ کیرئیر آغاز 2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیا۔

پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنیوالے ریتک نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ اور کرش تھری جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

2011-12 میں ایشیا کے سب سے پْرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنیوالے ریتک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساؤمیوزیم جبک کی زینت بنایاگیا۔2011ء میں ریتک نے پہلی بار جسٹ ڈانس رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض بھی سر انجام دیئے۔ ریتک کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ 5 ہزار ایک سو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جو کسی بھی بالی وڈ فلم کی جانب سے سب سے بڑی ریلیز ہے۔