دھند کی شدت میں کمی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:39

دھند کی شدت میں کمی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وہ خوشخبری جس کا سب کو انتظار تھا، بالآخر محکمہ موسمیات نے سنادی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں ، کوئٹہ اورژوب ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ آئندہ ہفتے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی آئے گی ، پیر اور منگل کو کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں ہلکی بارش ، پہلاڑوں پر برفباری کاامکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کو اسلام آباد ،خیبرپختونخواہ ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، منگل اور بدھ کو مری ، گلیات، پاراچنار،مالاکنڈ،کشمیر ، گلگت بلتستان میں برفباری متوقع ہے ۔