ورلڈکپ2015ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ13جنوری سے لاہورمیں لگایاجائیگا

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:47

ورلڈکپ2015ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ13جنوری سے لاہورمیں لگایاجائیگا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ورلڈکپ2015ء کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کاٹریننگ کیمپ13جنوری سے قذافی ا سٹیڈیم لاہورمیں لگایاجائیگا جو17جنوری تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہونیوالے ٹریننگ کیمپ میں ورلڈکپ2015ء کے لئے منتخب کردہ15رکنی اسکواڈکووقاریونس(ہیڈکوچ)،گرانٹ فلاور(بیٹنگ کوچ)،مشتاق احمد(اسپن بولنگ کوچ)،گرینڈلودن(فیلڈنگ کوچ)اورشاہداسلم(اسسٹنٹ کوچ) فیلڈنگ،بولنگ اوربیٹنگ کوبہتربنانے کے لئے ٹپس دیں گے اورکھلاڑیوں کی فٹنس کوبھی بہتربنایاجائے گا۔

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم21جنوری کونیوزی لینڈکے لئے براستہ دبئی روانہ ہوگی۔15فروری کوپاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف ورلڈکپ کاپہلامیچ کھیلے گا۔اس میچ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈکے خلاف2ون ڈے میچوں کی سیریزکھیلے گی جسکاپہلامیچ31جنوری کوویلنگٹن اوردوسرامیچ3فروری کونیپئرمیں کھیلاجائیگا،جبکہ پاکستان ورلڈکپ میں اپناپہلاوارم اپ میچ9فروری کوبنگلہ دیش اوردوسراوارم اپ میچ 11فروری کوانگلینڈکیخلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :