پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن جنوری میں 2 بین الاقوامی مقابلوں کیلئے قومی کھلاڑیوں کو بھیجوائے گا

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:50

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن جنوری میں 2 بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن رواں ماہ 2 بین الاقوامی مقابلوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کو بھیجوائے گا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل محمد وسیم جنجوعہ کے مطابق گریس اوپن 15 سے 19 جنوری تک یونان میں کھیلی جائے گی۔ جس میں 3 قومی کھلاڑی عاطف ‘ عبدالواحد اور سمیع لطیف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو ایس اوپن امریکہ میں 25 جنوری سے شروع ہوگی جس میں قومی خواتین کھلاڑی یاسمین سہیل پاکستان کی جانب سے ایکشن میں نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا اور توقع رکھتے ہیں اور ایونٹس میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی صدر نے کہا کہ گریس اوپن کی تیاری کے لئے 2 کھلاڑی سکاٹ لینڈ جبکہ ایک کھلاڑی ڈنمارک میں تربیت حاصل کررہے ہیں وہ وہ براہ راست گریس اوپن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :