فلم” خاموشیاں“ 30 جنوری کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 10 جنوری 2015 11:58

فلم” خاموشیاں“ 30 جنوری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز مہیش بھٹ کے کیمپ سے نکلنے والے اداکار عمران ہاشمی آج دوسرے بینرز کی بھی فلمیں کر رہے ہیں لیکن مہیش بھٹ کو دوسرا عمران ہاشمی نہیں چاہئے، اب ٹی وی فنکار گرمیت چودھری بھی بھٹ کیمپ کی آنیوالی فلم ’خاموشیاں‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھ رہے ہیں۔ اس فلم کا ایک نغمہ لانچ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’خاموشیاں‘ کی کہانی وکرم بھٹ نے لکھی ہے اور یہ فلم 30 جنوری کو ریلیز ہوگی-مہیش بھٹ ان کی خاصی تعریف کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں کا انھیں بڑا سٹار بتا رہے ہیں۔فلم کے ایک گانے ’ بھیگ لوں‘ کے لانچ پر مہیش بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا گرمیت چودھری بھٹ کیمپ کے اگلے عمران ہاشمی ہوں گے؟اس کے جواب میں مہیش بھٹ نے کہا ’عمران نے ہماری فلموں سے کریئر شروع کیا تھا اور آج وہ بڑے سٹار ہیں۔ انڈسٹری میں کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ہمارے لیے ایک ہی عمران کافی ہے۔ ہمیں دوسرا عمران ہاشمی نہیں چاہیے۔فلم ’خاموشیاں‘ کی کہانی وکرم بھٹ نے لکھی ہے اور یہ فلم 30 جنوری کو ریلیز ہوگی۔فلم میں گرمیت چودھری کے ساتھ ساتھ علی فضل اور سپنا پبی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔