ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’ دی ویڈنگ رنگر‘ 16 جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:03

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’ دی ویڈنگ رنگر‘ 16 جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ دی ویڈنگ رنگر‘ 16 جنوری کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ، فلم کا ٹریلر کچھ روز پہلے ریلیز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیریمی گیرلک کی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں جس کے باعث اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کاؤسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہلکے پھلکے رومانس کا ٹرکا لئے فلم 16جنوری کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :