کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، تین کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:05

کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، تین کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب ایک مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم تین کلو وزنی اور ریموٹ کنٹرول تھا ۔ اس میں ڈیٹو نیٹر لگا ہوا تھا اور بم کو ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔ بم پر القاعدہ برصغیر لکھا ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق بم قانون نافذ کرنیوالوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :