فنکاروں کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار
ہفتہ 10 جنوری 2015 12:16
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) پاکستان کی شوبز انڈ سٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں اداکارہ زارا اکبر ، مہوش حیات ،سمی راحیل ، کاشف محمود ، غلام چانڈیو یوسف صلاح الدین ، گلوکارہ لکی علی ، ابرار الحق ، سلمان احمد اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر عمران خان اور ریحام خان کو مبارک بادپیش کرتے ہیں ، دونوں کے لئے دعا گو ہیں کہ خدا دونوں کی ازدواجی زندگی کو کامیاب کرے ۔
فنکاروں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا سن کر بڑی مسرت ہوئی ۔نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی شادی نئے سال کا بہترین تحفہ ہے ان کی درازی عمرکے لئے دعا گو ہیں ۔ خان صاحب خوش قسمت ہیں کہ ان کو ریحام خان جیسی اچھی خاتون کا ساتھ نصیب ہوا ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں خدا دلہا اور دلہن کو سلامت رکھے ۔
ریحام خان بڑی خوش قسمت خاتون ہے کہ ان کو عمران خان جیسا با اصول اور محبت کرنیو الا انسان ملا دونوں کیلئے ڈھیر ساری دعائیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے اور عورت کا اصل گھر اس کے شوہر کا گھر ہوتا ہے سیاست اور شادی دو مختلف چیزیں ہیں ۔عمران خان کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اور پوری قوم ،فنکار اور پوری دنیا کو عمران خان کی شادی کی بڑی مسر ت ہوئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.