قومی کرکٹرشعیب ملک سے کوئی تعلق نہیں ، سازش کی جا رہی ہے ‘ اداکارہ عمائمہ ملک

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:20

قومی کرکٹرشعیب ملک سے کوئی تعلق نہیں ، سازش کی جا رہی ہے ‘ اداکارہ عمائمہ ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میرا قومی کرکٹرشعیب ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ذراسی ملاقات کا بتنگڑبنایاجارہا ہے جو میرے کرےئر کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ایک شادی شدہ آدمی ہے جو اپنی بیوی سے بڑی محبت کرتا ہے اس کی شادی شدہ زندگی کے خلاف ایسی خبریں لگانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔

عمائمہ ملک نے کہا کہ میں فضول باتوں کی طرف توجہ دینے کی عادی نہیں ہوں ، اس وقت میری تمام تر توجہ اپنے کام کی طرف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں میر ے کام اور میری اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے ۔ بھارتی لوگ بڑے صلاحیت اور پروفیشنل ہیں کیونکہ ہیرے کی قدر صرف جوہری ہی جانتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میری آنے والی بھارتی فلموں میں میرا کردار میرے چاہنے والوں کو پسند آئے گا ۔