تھر ‘ غذاائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی نے مزید4 زندگیوں کے چراغ بجھا دئیے

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:36

تھر ‘ غذاائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی نے مزید4 زندگیوں کے ..

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) تھر میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی نے مزید4 زندگیوں کے چراغ بجھا دئیے جس کے بعد گزشتہ 10 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 9 ماہ کا پرکاش، ڈیپلو کے گاوٴں کمالو میں 8 دن کی کوثر، اشرف حالو کا نومولود بچہ اور چھاچھرو کے تحصیل ہسپتال میں زیر علاج 6 ماہ کی لیلا کو قحط نے نگل لیا گزشتہ 10 روز میں 39 بچوں سمیت 42 افراد بھوک ، افلاس اور حکومتی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں اس کے علاوہ سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج 40 بچوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے‘ 2 بچوں کو حیدرآباد بھجوایا گیا ۔

دوسری جانب تھر کے غریب باسیوں میں گندم کی پانچویں قسط دو ماہ گزرجانے کے باوجود بھی مکمل طورپر تقسیم نہیں کی جاسکی۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود متاثرین کو اب تک امدادی کھجوریں بھی مہیانہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :