سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث پانچ گرفتار ملزمان عدالت میں پیش، عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری وسابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث پانچ گرفتار ملزمان کو سکھر کی دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے چالان پیش کرنی پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مزید 15 روز کی مہلت طلب کی تاہم عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو پولیس کے سخت پہرے میں جیل منتقل کردیا گیا ہے وہاں انہیں عام قیدیوں سے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔ بیرک کے باہر اہلکاروں کو مقرر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ مقول رہنما کا کیس فوجیع دالت منتقل کردیا جائے گا جس کیلئے لیگل شعبے سے متعلق افسران کو کیس تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :