پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر من مانی لوٹ مار میں مصروف،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر من مانی لوٹ مار میں مصروف‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر مسافر ٹرانسپورٹروں پر کوئی عمل نہیں ہوا‘ حیدرآباد‘ میرپور خاص‘ نوابشاہ‘ سنجھورو ودیگر مسافر بسوں وین مالکان نے حکومت کی ہدایت کے باوجود کرائے میں کمی نہیں کی روزانہ مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان کے درمیان تلخ کلامی‘ جھگڑے معمول بن گئے ہیں‘ کم کرایہ دینے پر تذلیل کیا جاتا ہے۔

سانگھڑ کی شہری ایکشن کمیٹی کے حسن عسکری‘ خلیل بلوچ‘ صغیر احمد راجپوت‘ ڈاکٹر بشیر احمد چمیہ‘ عبداللہ پنہور ودیگر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ‘ ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد واعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے مسافر بس‘ وین کوچ ودیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :