ضلعی انفارمیشن آفس سانگھڑ غلام عباس گوراہو کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ضلعی انفارمیشن آفس سانگھڑ غلام عباس گوراہو کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں فوٹو گرافر خالد محمود‘ عبدالحمید راہموں ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سنجھورو پریس کلب کے صدر عبدالطیف طور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار دعائے اور مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے وائس چیئرمین صغیر احمد راجپوت کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں عادل مغل‘ منور شاہین‘ پریس کلب سانگھڑ کا اجلاس صدر اسلم میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اختر قریشی‘ اشفاق بھٹی‘ محمد یاسین مغل‘ حاجی عیدو جیلانی‘ نثار منگریو‘ محمد حسن لاندر‘ رضا خان پٹھان ظفر لودھی اور دیگر نے شرکت کی۔