پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سانگھڑ کی سرکاری اداروں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی
ہفتہ 10 جنوری 2015 13:55
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سانگھڑ کی جانب سے حکومت کے سرکاری اداروں بشمول واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سانگھڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی اور مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہی ہے اور واپڈا اور اس کی کمپنیوں کو پرائیویٹ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے محنت کش اپنے مرکزی قائدین عبدالطیف نظامانی اور خورشید احمد کی قیادت میں اس نجکاری کے خلاف سینہ سپر ہوچکے ہیں اور اپنے ادارے کو بچانے کیلئے بھرپور ہڑتال اور مظاہرہ کررہے ہیں اور آخری دم تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے محنت کش کسی بھی حالت میں ادارے اور اس کی کمپنیوں کو بیچنے نہیں دیں گے جبکہ واپڈا کے محنت کش آندھی ہو یا طوفان اپنے کام کو ترجیح دینے میں مصروف عمل ہیں مگر حکومت واپڈا کے محنت کشوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برتنے میں لگی ہوئی ہے۔
اس موقع پر یونین کے قائدین ڈویژنل سیکریٹری عظمت خان پٹھان‘ جان محمد خاصخیلی‘ ولی محمد ہنگورو‘ عبدالرزاق‘ امیر ملاح‘ اللہ رکھا جٹ ودیگر نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے اگر واپڈا کی نجکاری بند نہ کی تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائے گامزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.