خیرپور، پولیس کی کارروائی 25 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ملزم نظر گوپانگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ایس ایس پی ٹھری میرواہ ایٹ خیرپور ساجد کھوکھر اور اے ایس پی خیرپور مسعود بنگش کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے سٹھارجا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ملزم نظر گوپانگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتاری پر حکومت سندھ کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا انعام تھا ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کنب نواب شاہ روڈ پر لوٹ مار کرتا تھا۔ واقعات روز کا معمول بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم نظر گوپانگ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :