عمران اور ریحام ہنی مون کی بجائے عمرہ کرنے کے خواہشمند

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:03

عمران اور ریحام ہنی مون کی بجائے عمرہ کرنے کے خواہشمند

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء)عمران اور ریحام خان شادی کے بعد ہنی مون کی بجائے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق میاں بیوی ہنی مون کی بجائے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سوچ بچار میں ہیں لیکن تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ دونوں میاں بیوی معاشرے میں نئی روایات کے خواہاں ہیں اور اُسی تناظر میں دوست احباب کو ولیمہ دینے کی بجائے غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا اورخود ہی اُن کے ساتھ کھایا۔عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ اُنہیں تحفے تحائف بھی نہیں چاہیں ، عوام شوکت خانم ہسپتال کے لیے عطیات جمع کرائیں ۔