ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے سیکڑوں ملازمین کا اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے والے عمل کے خلاف چیف انجینئرہائی ویز ورکس اینڈ سروس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:05

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے سیکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے والے عمل کے خلاف ہائی ویز ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ ایمپلائیز یونین (سی بی اے ) لاڑکانہ کے مرکزی رہنماؤں منظور حسین اہیر ، زاہد حسین لاشاری ، منظور حسین جت و دیگر کی قیادت میں چیف انجنیئرہائی ویز ورکس اینڈ سروس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلک شگاف نعرے بازی کی اس موق پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عرصہ کئی سالوں سے ملازمین افسران کی جانب سے مسلسل نظر اندازکئے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں اپ گریڈیشن سے لیکر کئی جائز مطالبات کے حصول کیلئے مظاہرے کئے تاہم ابتک ہماراے ایک بھی جائز مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر زیادتی ہے ملازمین کے بچے نوکریوں سے محروم ہیں میرٹ کی دھجیاں بکھردی گئی ہے ملازمین کے مظاہرے کی اطلاع پر چیف انجنیئر محمد علی میمن نے ملازمین رہنماؤں سے ملاقات کی ملازمین کے مسائل معلوم کئے اور ان کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔