سکھرسے اغواء ہونے والے شخص کے ورثاء سے اغواء کاروں کادوبارہ رابطہ، پولیس پر دباؤ ڈالنے کامطالبہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:13

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سکھرسے اغوا ہونیوالے شخص کے ورثاء سے اغوا کاروں کادوبارہ رابطہ، پولیس پر دباؤ ڈالنے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سکھرسے اغوا ہونیوالے میڈیسن کمپنی کے آفیسر محمد حسین کے ورثأ سے اغوا کاروں نے دوبارہ رابطہ کرکے ورثأ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالا جائے بصورت دیگر مغوی کیساتھ سختی اور قتل بھی کیاجاسکتا ہے مغوی کے سسر محمد حسین نے فون پر رابطہ کرنے پر اس اطلاع کی تصدیق کی اور کہا کہ اغوا کاروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :